دنیا
21 نومبر ، 2014

امریکامیں شدید برف باری:کئ ریاستوں میں زندگی مفلوج

امریکامیں شدید برف باری:کئ ریاستوں میں زندگی مفلوج

واشنگٹن....... امریکامیں موسم سرما کی شروعات ہی شدید برف باری سے ہوئی ہے۔ 3 روز کی شدید برف باری کے بعد متعدد شہر کئی کئی فٹ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔امریکا میں تاریخ کی بدترین طوفانی برفباری جاری ہے۔ جس سے امریکا کا 50 فیصد حصہ برفباری کی زد میں ہے۔ کئی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ امریکا کی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں تین دنوں میں تقریباً 8 فٹ تک برف پڑچکی ہے اور اتنی برف عام طور پر سارا سال کی برف باری میں پڑا کرتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کوکلئیرکرنے کےلیے نیشنل سیکورٹی گارڈز طلب کرلیے گئے ہیں ۔ بفیلو کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ 38 سال کی شدید ترین برف باری ہے۔ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ پروازوں کے شیڈول میں بھی خلل واقع ہواہے۔

مزید خبریں :