انٹرٹینمنٹ
22 نومبر ، 2014

جیو فلمز لایا ہے پاکستان میں پہلی بار ای ٹکٹنگ کی سہولت

جیو فلمز لایا ہے پاکستان میں پہلی بار ای ٹکٹنگ کی سہولت

کراچی......جیو فلمز لے آیا ایک ایسی ایپلی کیشن جسے آپ اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد گھر بیٹھے فلموں کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔اس سے پہلے ای ٹکٹنگ کی سہولت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ملکوں میں موجود تھی جبکہ ایشیا میں بھارت اورسری لنکاکے شہری بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ پاکستان میں اب تک یہ سہولت صرف ہوائی جہازوں کے ٹکٹ خریدنے تک محدود تھی مگر اب جیو فلمز نے ای ٹکٹنگ کی سہولت کو سنیما گھروں کے لئے بھی متعارف کروادیا ہے۔اس ایپلکیشن کو استعمال کرنا بہت آسان ہے بس اپنے سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کریں اور فلم کے ٹکٹ آسانی سے خرید لیں چاہےآپ گھر میں ہوں ،آفس میں یا پھر گاڑی میں سفر کر رہے ہوں ۔سنیما گھروں کے لئے ای ٹکٹنگ کی یہ سہولت ترقی کی جانب بڑھتا ہوا ایک قدم ہے۔ آگے چل کر یہ سہولت بسوں کے لئے بھی متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :