22 نومبر ، 2014
دبئی .......پاکستان کی مسلسل تین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دبئی ڈرا ہوگیا ،لیکن پلیئرز رینکنگ ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔وکٹ کیپر سرفراز احمد 18ویں نمبر پر آگئے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں سب سے بڑی جمپ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے لگائی۔دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز مین سنچری بناکر وہ 31 ویں سے 18 نمبر پر آگئے۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ پوزیشن پر اب بھی کمار سنگا کارا کا قبضہ ہے۔ اے بی ڈیولیئرز دوسرے اور چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی اسپن جوڑی ذوالفقار بابر اور یاسر کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔ذوالفقار بابر تین درجے ترقی پاکر 28ویں نمبر پر آگئے۔یاسر شاہ نے بھی پانچ درجے ترقی کے بعد 30 واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔ ڈیل اسٹین بدستور پہلے اور ریان ہیرس دوسرے نمبر پر ہیں ۔پابندی شکار آف اسپنر سعید اجمل تین سال میں پہلی بار ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئےہیں۔