22 نومبر ، 2014
تھائی لینڈ......ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی اور ہینڈ بال میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے بھارتی پہلوانوں کو چت کردیا۔سیمی فائنل کے ابتداء میں تو برتری کا توازن بار بار بدلتا رہا، کبھی پاکستان تو کبھی بھارت کو برتری ملی لیکن 20پوائنٹس کے بعد پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف دس پوائنٹس کی سبقت حاصل کرلی، یوں پاکستان نے 28کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کولیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان نے ہینڈ بال میں بحرین کو دو ایک سے شکست شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے، ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔