انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2014

نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکشن فلم "ہنگر گیمز" کا راج

 نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکشن فلم

ہالی وڈ.....اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکشن فلم "ہنگر گیمز" کا راج رہا۔"ہنگر گیمز۔موکنگ جے" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں بارہ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر "بگ ہیرو 6" کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فرانسس لارنس کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم میں مستقبل کے ایسے معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے جہاں ظلم و جبر کا راج ہے۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی تھری ڈی فلم"بگ ہیرو 6" نے اس ہفتے مزید دو کروڑ ڈالر سمیٹے اور دوسرے نمبر پر رہی۔ڈون ہِل کی ہدایات میں تیار ہونے والی فلم مارول کامکس کے سُپر ہیرو سے متاثر ہے،،جس میں ایک نوجوان شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے روبوٹ تیار کرتا ہے ۔گزشتہ دو ہفتوں سے تیسرے نمبر پر قابض سائنس فکشن مووی انٹر اسٹیلر" اس ہفتے مزید ایک کروڑ پچاس لاکھ کماکر بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔ فلم کی کہانی زمین کے متبادل سیارے کی تلاش میں نکلے خلابازوں کی ہے۔

مزید خبریں :