پاکستان
25 نومبر ، 2014

پی ٹی آئی نے30نومبر کے جلسے کیلئے در خواست نہیں دی،مصدق ملک

پی ٹی آئی نے30نومبر کے جلسے کیلئے در خواست نہیں دی،مصدق ملک

اسلام آباد...... ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 30 نومبرکے جلسے کیلئے تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملی تو وزارت داخلہ غورکرےگی،میڈیا سے گفتگو اور ان کےدوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ماضی میں وعدوں کو پامال کیا گیا،تحریری درخواست میں پی ٹی آئی کو بتانا پڑیگا کہ وہ کتنے لوگ لائیں گے۔تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کیلئے ہر شہر میں تحفظ اورسہولت فراہم کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورت حال کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے،بھارت بات چیت کےلیے تیارہے تو ہم بھی بات کریں گے۔

مزید خبریں :