کاروبار
25 نومبر ، 2014

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد.......یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کے تخمینے کے مطابق پٹرول مزید 9روپے جبکہ ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔ اب تک کے تخمینے کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت مزید 9روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے ، جبکہ ڈیزل 6روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ یکم نومبر کو بھی حکومت نے پٹرول 9روپے43پیسے جبکہ ڈیزل 6روپے 18پیسے فی لٹر سستا کیا تھا ۔

مزید خبریں :