29 نومبر ، 2014
لاس اینجلس .....شرارتی بھیڑ کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم" شان دی شیپ مووی "کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم "شان دی شِیپ مووی"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک (فارم کاکسان) ریوڑسے الگ کر تے ہو ئےفارم ہاؤس سے دور بھیج دیتا ہے ۔ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر نکل پڑتے ہیں۔ آرڈ مین اور کینال اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس ایڈونچر فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار جان اسپارک ،جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر،رچرڈ ویبر اورجو ایلن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ تھرل سے بھرپوریہ فلم آئندہ سال 20مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔