پاکستان
29 نومبر ، 2014

ملک میں قتل عام جاری،اسٹیٹس کو کیخلاف لائحہ عمل دونگا،سراج الحق

ملک میں قتل عام جاری،اسٹیٹس کو کیخلاف لائحہ عمل دونگا،سراج الحق

پشاور .....امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےسینیٹرڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، حکمران عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں،ملک میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت نے تاحال کوئی قاتل نہ پکڑا ہے اور نہ ہی کسی کو سزا دی ہے۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرکومزارقائد پراسٹیٹس کو کےخلاف لائحہ عمل کااعلان کیاجائےگا،ہم سب کو عام آدمی کے ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے،غریب اورامیر کے لیے یکساں نظام تعلیم بنانا چاہتے ہیں،جو صدر اور وزیراعظم کا بیٹاپڑھے وہی غریب کا بیٹا بھی پڑھے، اپنے دور اقتدار میں 5 چیزوں پر سبسڈی دیںٕ گے۔سراج الحق نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،کرپشن نہ کی جاتی تو بجٹ کےلیے ورلڈبینک سے قرضہ نہ لیا جاتا،ایسا نظام ہوناچاہیےاگرکوئی چوری کرناچاہےتو نہ کرسکے،چاہتے ہیں کہ ملک سے لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ہوجائے،سیاست ملک میں دوسرے کو دھوکا دینے کا کام بن چکی ہے،الخدمت نے عوام کی فلاح و بہبود کےلیے 23 ارب روپے خرچ کیے۔

مزید خبریں :