پاکستان
29 نومبر ، 2014

لاہور: ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کےصدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لاہور: ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کےصدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لاہور......لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کےصدر عامر بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،قاتلانہ حملے میںوہ بال بال بچ گئے تاہم فائرنگ سے عامر بلوچ کے ماموں جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ اپنےماموں منظور آفریدی کےہمراہ شیراز ٹاؤن میں ان کےزیر تعمیرگھرگئے، جہاںگھات لگائے مخالفین نےان پر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سےمنظور آفریدی موقع پرجاں بحق ہو گئے،عامربلوچ نے قتل کاشبہ اشرف نامی شخص پر ظاہرکیاہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔پولیس نے 20 سے زائد افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :