29 نومبر ، 2014
لاہور.....مسلم لیگ نوا زگروپ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی چودھری اعجازنےباقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہو ئے رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا ہے ،چودھری اعجاز نے تحریک انصاف میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان میڈیا کے سامنے اور عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ اپنی رہائش پرکیا۔اس موقع پر عمران خان نےکہا چودھری اعجازپاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے۔