پاکستان
29 نومبر ، 2014

دھرنے والوں آؤ دیکھوہم خوشحالی لارہے ہیں،وزیر اعظم

دھرنے والوں آؤ دیکھوہم خوشحالی لارہے ہیں،وزیر اعظم

حویلیاں ......وزیراعظم نواشریف نےہزارہ موٹروےکاسنگ بنیادرکھ دیا،سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے نواز شریف نے کہاہےکہ میں نے یہاں موٹروے بنانے کا وعدہ کیا تھا ،میں وعدوں کی تکمیل کیلئے آج یہاں موجود ہوں،مجھے اپنے وعدے اچھی طرح یاد ہیں ،تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، دھرنے والوں آؤ دیکھو،ہم خوشحالی کا پیغام لارہے ہیں،وفاقی حکومت ایک روشن پختونخوا بنارہی ہے ،خدشہ ہےموٹروے اور یونیورسٹی بنانےکی وجہ سے دھرنے نہ شروع ہوجائیں ،میں جاننا چاہتا ہوں کہاں ہے وہ جنت ہمیں بھی دکھاؤ، تم نیا پاکستان بنانےکی بات کرتے ہو،دھرنے والوں آکر دیکھو ایک نیا پختونخوا بن رہا ہے،خیبرپختونخوا میں بے روزگاری کا خاتمہ بھی کریں گے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقی اور خوشحالی لائے گی۔نوا زشریف نے کراچی سے لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد بھی جلد رکھنے کا اعلان کیا ۔

مزید خبریں :