پاکستان
30 نومبر ، 2014

پاکستان پیپلز پارٹی کا آج47واں یوم تاسیس ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کا آج47واں یوم تاسیس ہے

لاہور......آج سے 47سال قبل پاکستان میں فوجی آمر کی کابینہ سے استعفا دینے والے نوجوان وزیر ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسند دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی کی بنیاد رکھی،جو ملک گیر سیاسی جماعت بن کر ابھری ۔4 مرتبہ اقتدار میں رہی اور قائدین کی قربانی بھی دی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایوبی آمریت سے عليحدگی اختیار کرکے 30 نومبر 1967 ء کو لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر پر ترقی پسند دوستوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنياد رکھی۔ سوشلسٹ نظریات پر مبنی روٹی ،کپڑا اور مکان کانعرہ لگا کربھٹو عوام میں گئے۔70 کی دہائی میں دو بار اقتدارملا لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے مقرر کردہ آرمی چیف نے اقتدار کی بساط لپیٹ دی،ضیائی مارشل لا اور زیڈ اے بھٹو کو پھانسی کے بعد پارٹی کی قیادت بیگم نصرت بھٹو اور پھر محترمہ بینظیر بھٹو نے سنبھالی ۔ بےنظير بھٹو نے پارٹی کو منظم کيا اور دو مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئیں ۔محترمہ کو 2007 میں سانحہ لیاقت باغ نےپارٹی سے جدا کردیا ،بی بی کی شہادت نے بھٹو خاندان سے عوام کی محبت کوعقیدت میں بدل دیا، 2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر5 سال حکومت کی ۔مبصرین کہتے ہيں کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ وہ پر کشش عنصر ہے جوعام آدمی کو اب تک پیپلز پارٹی کی جانب راغب کیے ہوئے ہےاور پارٹی اس نعرے پر کتنا قائم ہے اس کاجواب عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اسے دیتے آئے ہیں ۔

مزید خبریں :