30 نومبر ، 2014
سکھر.......جمعیت علمائے اسلام ف کےرہنما مولانا خالد سومرو کے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں ہڑتال اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بھی متاثر ہیں۔ سندھ کے شہر سکھر میں ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہیں۔دوکانیں اورپیٹرول پمپ مکمل طور پر بند ہیں ۔بدین ،گولارچی، تلہار، ماتلی، ٹندو باگومیں بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمور، کندھ کوٹ، تنگوانی،اور ٹنڈو محمد خان میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف صبح کھلنے والی دکانیں ،پیٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔چمن شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے اور تمام تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کو نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔جے یو آئی ف کے اپیل پر ہرنائی موسی خیل پشین زیارت لورالائی ژوب قلعہ سیف اللہ ،بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں ۔حب میں جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نےمولانا خالد سومرو کے قتل کے خلاف حب ندی پراحتجاجی دھرنا دے رکھاہے،جس کی وجہ سندھ سے بلوچستان جانےوالی ٹریفک معطل ہے۔بلوچستان کے دیگر شہروں دالبندین ،نوکنڈی اور تفتان میں ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ تفتان شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کےلئے بند ہے۔لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام ف کی اپیل پر کارکن احتجاج کررہے ہیں،جس کی وجہ سے تاجہ زئی کے مقام پرٹریفک معطل ہے۔