پاکستان
30 نومبر ، 2014

گھوٹکی : سفاری پارک کے قریب بس پر فائرنگ،چھ زخمی

گھوٹکی : سفاری پارک کے قریب بس پر فائرنگ،چھ زخمی

گھوٹکی .......گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار اور مسافر بس پر فائرنگ کر کے چھ مسافر وں کو زخمی کردیاہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار گاڑیوں اور مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور ماتھیلو ،تحصیل اسپتال گھوٹکی اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک مسافر کی حالت شویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمی مسافروں کے مطابق جے یو آئی کی ہڑتال کی کال کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس اورنیشنل ہائیوےپولیس قومی شاہرہ پر موجودنہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ ابھی درج نہیں کیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے ٹیم بنا دی ہے۔

مزید خبریں :