پاکستان
30 نومبر ، 2014

جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے آج ملاقات ہوگی

جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے آج ملاقات ہوگی

واشنگٹن.......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقے کی سکیورٹی صورتحال، افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلاء اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔ جنرل راحیل شریف کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اس دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے ارکان نے بھی جنرل راحیل سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتائج کو سراہا۔ آرمی چیف پیر کی صبح اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے ۔

مزید خبریں :