پاکستان
30 نومبر ، 2014

آج فیصلہ کن گھڑی ہے، چیئرمین تحریک انصاف

آج فیصلہ کن گھڑی ہے، چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد.......عمران خان کا کہنا ہےکہ انصاف کی جدوجہد میں آج ان کے لیے فیصلہ کن گھڑی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف شدید خوف کے عالم ہیں ۔ اس لیے ان کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے اور اس مہم پر روزآنہ تین کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج ان کے لیے فیصلہ کن گھڑی ہے۔ ان کی جماعت انصاف کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :