پاکستان
30 نومبر ، 2014

اسلام آباد:پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں مکمل،مختلف شہروں سے قافلے روانہ

اسلام آباد:پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں مکمل،مختلف شہروں سے قافلے روانہ

اسلام آباد ......اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی گئی ہے۔جب کہ تربیت یافتہ کتوں سے پنڈال کی سوئپنگ بھی کی گئی ہے۔ ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں۔ اسلام آباد کے باہر سے آنے والے لوگ گولڑہ چوک کے مقام سے داخل ہوں گے، یہاں نہ صرف گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے بلکہ بوقت ضرورت راستہ بند کرنے کےلیے کنٹینر اور لفٹر بھی تیار ہیں۔اسلام آباد میں پہلی بار مظاہرین سے نمٹنے کےلیے واٹر کینن بھی موجود ہوگا۔ جو پانی کی بوچھاڑ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عمران خان کی اپیل پر اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئےقافلے کالا شاہ کاکو کی طرف روانہ ہیں۔قافلوں کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کےصدر اعجاز چودھری کریں گے۔کالا شاہ کاکو پہنچنےوالےقافلوں نے گاڑیوں پر پارٹی پرچم اور قائدین کی تصاویر آویزاں کر رکھی ہیں۔شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،قصور،اوکاڑہ اور ساہیوال کے قافلےبھی کالاشاہ کاکو پہنچیں ۔گوجرانوالہ میں نارووال،سیالکوٹ اور حافظ آباد کےقافلےجمع ہوں گے۔یہ قافلےبھی مرکزی جلوس کےساتھ اسلام آباد جائیں گے۔پی ٹی آئی پنجاب کےصدر اعجاز چودھری نے کالاشاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا۔12 اضلاع کے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے یہاں سے اسلام آباد روانہ ہوں گا ۔پنجاب حکومت نےرات کو کریک ڈاؤن کرکےہمارے21سو کاکرکوں کو پکڑ لیا ہے ۔عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی بجائے تحریکِ انصاف کےخلاف اشتہار بازی میں ضائع کیا جا رہا ہے۔ پشاور کے موٹر وے چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے قافلے جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں،جہاں سے وہ مرکزی قافلے کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہونگے۔پشاور موٹر وے چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں،مختلف اضلاع سے کارکنان قافلوں کی شکل میں پشاور موٹر وے پہنچ رہے ہیں جہاں سے مرکزی قافلہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویزخٹک کے زیر قیادت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔مرکزی قافلے کی روانگی دن کے بارہ بجے متوقع ہے۔پاکستان تحریک انصاف فاٹاکے چیف آرگنائزراقبال آفریدی کی قیادت میں کارکن پشاور اسٹیڈیم چوک میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔فاٹا کے مختلف علاقوں سے کارکن جوق در جوق پشاور کے سٹیڈیم چوک میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں سے وہ فاٹا کے آرگنائزر اقبال آفریدی کے قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان پرعزم ہیںاور آج کا اسلام آباد ھرنا فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کے لئے آزادی کا دن ہے ۔کارکنان نے ’’گو نواز گو‘‘کےعلاوہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زردادری کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونےو الے جلسے میں شرکت کے لیے کارکن سولا ینز میں جمع ہونا شروع ہو گئے قافلے کی صورت میں موٹر وئے کےذریعے اسلام ابآد روانہ ہونگے ۔فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اسلام اباد کے جلسے میں شرکت کا اعلان کیا تھا ا س سلسلے میں کارکنوں نے سول لاینز کے علاقے میں ایم پی ائے شیخ خرم کے گھر جمع ہونا شروع کر دیا ہے جہاں سے کارکن گاڑیاں میں سوار ہو کر موٹر وے کے راستے اسلام اباد کے لیئے روانہ ہونگے جبکہ موٹر وئے انٹر چینچ پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور قافلوں کو روکنے کے احکامات نہیں دیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :