کاروبار
30 نومبر ، 2014

امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی

امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی

نیویارک......امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی جسکی وجہ خام تیل کی قیمتوںاور گرم موسم کی پیش گوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں کمی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے سودے 26اعشاریہ7 سینٹ یا 6اعشاریہ ایک فیصد کی کمی سے 4اعشاریہ صفر آٹھ آٹھ ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے جو کہ رواں سیزن کے دوران قدرتی گیس کی کم ترین قیمت 4اعشاریہ صفر سات پانچ ڈالر فی ملین تھرمل برٹش یونٹس کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسمی درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :