کھیل
30 نومبر ، 2014

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 ٹیم کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 ٹیم کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

لاہور......نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوںکی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا ایک ساتھ اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ کئی کھلاڑیوں کے آئوٹ آف فارم ہونے اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کئی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ صہیب مقصود اور جنید خان ان فٹنس ہونے کے باعث پہلے ہی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔ ناصر جمشید، حارث سہیل اور سرفراز احمد کو بھی مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ عمر گل کا نام بھی زیر غور ہےالبتہ عمر امین کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔

مزید خبریں :