پاکستان
01 دسمبر ، 2014

نیو کراچی میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن

  نیو کراچی میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن

کراچی........کراچی میں نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی،سیکڑ 5 ای اور 5 جے میں پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن کیا ۔ایس پی چوہدری اسد نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر 5 ای اور سیکڑ 5 جے میں رات گئے پولیس کی نفری نے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔زیر حراست افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :