پاکستان
01 دسمبر ، 2014

قومی عوامی تحریک کا آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان

قومی عوامی تحریک کا آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان

خیر پور........قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خالد محمود سومرو سمیت اپنی پارٹی کے کارکنوں کے قتل اور تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے،، قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی سکھر سے خیرپورپہنچی تو شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا جو اس کی تقسیم کی بات کرتا ہے وہ سندھ سے مخلص نہیں ہوسکتا ۔ اس سے قبل نوشہروفیروز پہنچنے پر میڈیا سے گفت گو میں انھوں نے کہا کہ ملک کے وسائل کو لُوٹا جارہا ہے ۔ ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہے۔عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے،، کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی آج نواب شاہ پہنچے گی۔

مزید خبریں :