پاکستان
01 دسمبر ، 2014

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

کراچی.........پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئی ہیں جو 3روز جاری رہیں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لیے انڈونیشیا کا بحری بیڑا آج ہی پہنچا جس کے بعد مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشین بحری بیڑے کے کمانڈنگ افسر کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید خبریں :