24 اپریل ، 2012
لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا:کراچی اور پنڈی اسٹیشنوں پر سیکیورٹی الرٹ
کراچی…منگل کی شام کو لاہورریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔اور پولیس اور دیگر اداروں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں بھی اس واقعے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔