پاکستان
02 دسمبر ، 2014

روس سے تعلقات کی بحالی اہم اوربڑی تبدیلی ہے،خواجہ آصف

روس سے تعلقات کی بحالی اہم اوربڑی تبدیلی ہے،خواجہ آصف

کراچی......وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی اہم اوربڑی تبدیلی ہے،کراچی میںجاری دفاعی نمائش کے دوسرے روز گفتگو کرتے ہو ئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں کے بعد روس سے تعلقات بحال ہوئے ہیں،آنے والے وقت میں روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں چین اور روس بڑی طاقتیں ہیں، چین سے ہمارا لازوال رشتہ ہے،چین کیساتھ معاشی،دفاعی شعبوں سمیت دیگرمعاملات میں تعاون پرپیشرفت جاری ہے۔

مزید خبریں :