پاکستان
02 دسمبر ، 2014

طاہرالقادری علاج کیلئے بدھ کی صبح امریکا روانہ ہوں گے

 طاہرالقادری علاج کیلئے بدھ کی صبح امریکا روانہ ہوں گے

لاہور..........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری علاج کےلئے بدھ کی صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ امریکا اوربرطانیہ سےآئی ڈاکٹروں کی 5رکنی ٹیم نےماڈل ٹاؤن لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پران کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے علاج کیلئےفوری بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری بدھ کی صبح ساڑھے 9بجے لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز سےبراستہ دبئی ہوسٹن جائیں گے۔ یکم اپریل کو ان کی براستہ دبئی لاہور واپسی کی بکنگ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق طاہر القادری دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھکر میں اپنے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

مزید خبریں :