دنیا
03 دسمبر ، 2014

یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثہ،بجلی کی پیداوار بند

 یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثہ،بجلی کی پیداوار بند


کیف .....یوکرین میں نیوکلیئرپاورپلانٹ میں حادثے کے بعد پلانٹ بند کردیا گیا، یوکرین میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔یوکرین کے وزیراعظم کے مطابق جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہزار میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثہ ہوا ہے۔ انہوں نے یوکرین کے وزیرتوانائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کرکے بتائیں کہ حادثے کی وجوہات کیا تھیں اور ملک میں بجلی کی سپلائی کب تک معمول پر آسکے گی۔ یوکرین کی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو 5 دسمبر تک بحال کردیا جائےگا۔

مزید خبریں :