پاکستان
03 دسمبر ، 2014

شہباز شریف کی قطر ی پٹرولیم حکام سے ملاقاتیں

شہباز شریف کی قطر ی  پٹرولیم حکام سے ملاقاتیں

دوحہ.......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کی وزارتِ پٹرولیم کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے علاوہ پاکستان سے افرادی قوت کے حصول میں اضافے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں قطری حکام نے تعمیرو ترقی کے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی افرادی قوت کو قطر میں تعمیروترقی کے عمل کا حصہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناتھاکہ سیکیورٹی معاملات اور افرادی قوت کی مہارت کے بارے میں قطر کے تمام تحفظات کو دورکیا جائے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ دورہ قطر سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

مزید خبریں :