پاکستان
03 دسمبر ، 2014

جسٹس تنویر خان چار برس سپریم کورٹ کے جج رہے

جسٹس تنویر خان چار برس سپریم کورٹ کے جج رہے

اسلام آباد.........چیف الیکشن کمشنر کیلئےشارٹ لسٹ کیےگئے ناموں میں ایک نام جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان کا بھی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان نے 1965 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی او ر1967میں یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل ایم کیا۔ جسٹس تنویر نے 1971میں لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اوراپریل 1976میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور 1984میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہوئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں بھی وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان نے اٹک سازش کیس اور اڈیالہ جیل میں پین امریکن ہائی جیکنگ کیس سمیت لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں کئی اہم آئینی اور فوجداری مقدمات لڑے۔ جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان اکتوبر 1988میں لاہور ہائیکورٹ کے جج اور سال 2000میں سپریم کورٹ میں جج تعینات ہوئے اور 16جنوری 2004کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان نے مئی 2004سے2007تک نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، اس وقت جسٹس تنویر احمد خان پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر جنرل کےعہدے پر تعینات ہیں ،وہ اس عہدے پر اگست 2008سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :