پاکستان
04 دسمبر ، 2014

کراچی:دفاعی سامان کی نمائش آخری دن، آج عام شہری بھی دیکھ سکتے ہیں

کراچی:دفاعی سامان کی نمائش آخری دن، آج عام شہری بھی دیکھ سکتے ہیں

کراچی.......دفاعی سامان کی نمائش آئیڈیاز 2014 کا آج آخری دن ہے۔ آج عام شہری بھی یہ نمائش دیکھ سکتے ہیں۔اس نمائش کے دوران پاکستانی انجینئرز کے بنائے کمال آلات دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ اسی نمائش میں سامنے آیا تباہ کن اسمارٹ بم "تکبیر" جو صرف سات سیکنڈ میں ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بناسکتا ہے ۔ گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس اینڈ سلوشنز جی آئی ڈی ایس پاکستان کا وہ قابل فخر ادارہ ہے جو وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔پاکستانی اسمارٹ بم تکبیر بنانے کا سہرا بھی اسی ادارے کے سر جاتا ہے۔ کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیا 2014 میں جیو نیوز سے گفتگو میں جی آئی ڈی ایس کے ڈائریکٹر جنرل ایر وائس مارشل زبیر اقبال ملک بتایا کہ پاکستان ان چند ایک ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جو اسمارٹ بم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اسمارٹ بم تکبیر لڑاکا طیارے سے لانچ کیا جاتاہے ۔ لانچنگ سے پہلے بم کے کمپیوٹر میں ٹارگٹ کی تفصیلات فیڈ کی جاتی ہیں ۔ لانچ ہوتے ہی اسمارٹ بم کےونگز نکل آتے ہیں ۔اور یہ 80 سے سو کلومیٹر تک فضا میں تیرتے اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے ٹارگٹ کو ڈھائی سو کلو بارودی مواد کے ساتھ سو فیصد درست نشانہ بنا تا ہے ۔ اس اسمارٹ بم کی ذریعے ہواباز دشمن سے سو کلومیٹر کی محفوظ دوری پر رہتے ہیں ٹارگٹ کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ جی آئی ڈی ایس کے ڈائریکٹر جنرل ایر وائس مارشل زبیر اقبال ملک نے مزید بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان نے زبردست مہارت حاصل کرلی ہے ۔فضائی نگرانی کیلئے بنا ئے گئے مختلف اقسام کے ڈرونز میں سے ایک ڈرون شاہ پر ہے ۔ طاقت ور کیمروں کے ذریعے یہ 17 ہزار فٹ کی بلندی سے ٹارگٹ کی فلم اور تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈرون طیارہ شاہ پرپچاس کلو وزن کے ساتھ سات گھنٹے مسلسل پرواز کرتے ہوئے ڈھائی سو کلومیڑ تک اپنا مشن مکمل کر سکتاہے ۔ ایر وائس مارشل ریٹائرڈ زبیر اقبال ملک کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہونے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

مزید خبریں :