04 دسمبر ، 2014
ملتان.......ملتان کے علاقہ پیر خورشید کالونی میں توہین رسالت کے مقدمہ کے ملزم کی پیروی کرنے والے وکیل کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور پمفلٹ پھینکے۔پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ شہباز گورمانی توہین رسالت کے ایک مقدمہ میں ملزم کے وکیل ہیں اور آج سنٹرل جیل میں مقدمہ کی سماعت تھی گزشتہ رات گئے نا معلوم افراد نے ان کے گھر پر شدید فائرنگ کی اور پمفلٹ پھینکے جن پمفلٹ پر مختلف نعرے لکھے ہوئے تھے اور داعش کا زکر بھی تھا واضح رہے کہ اسی مقدمہ میں ملزم کے سابقہ وکیل راشد رحمان ایڈووکیٹ کو بھی چند ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا پولیس تھانہ گلگشت نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔چند سال پہلے یونیورسٹی کے استادجنید پر توہین رسالت کا مقدم تھا ۔جس پر مقدمے کی سماعت جاری تھی۔