کاروبار
04 دسمبر ، 2014

عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی ایل پی جی 5 روپے فی کلو سستی

عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی ایل پی جی 5 روپے فی کلو سستی

کراچی.......عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی ایل پی جی 5 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔گھریلو سیلنڈر کی قیمتیں 60 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر کے نرخ 240 روپے گھٹ گئے ہیں۔5 روپے سستی ہونے کے بعد کراچی میں ایل پی جی 110 روپے کلو ہوگئی ہے۔ لاہور، گجرات، فیصل آباد اور حیدرآباد میں ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ملتان اور پشاور میں اب ایل پی جی 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 135 روپے جبکہن مری،آزاد کشمیر اور فاٹا میں ایل پی جی کے نئے نرخ 140 روپے کلو مقرر ہوگئے ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں پہلی بار مقامی گیس ، درآمدی ایل پی جی سے مہنگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مکمل طور پر عوام کو منتقل نہیں کررہی ہیں۔

مزید خبریں :