پاکستان
04 دسمبر ، 2014

پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور پرعزم ہے، جنرل راحیل شریف

پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور پرعزم ہے، جنرل راحیل شریف

کراچی ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور پرعزم ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔ ڈیفنس ایکسپو 2014 کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک کی افواج کو اخلاقی اقدار کا خیال رکھناہوتاہے،ایک سپاہی کو اخلاقی اور قانونی طور پر جوابدہ ہونا پڑتاہے،پاکستان پوری دنیا کےلیے ایک مثال ہے،ہمیں اپنے نظریات کے تحفظ کےلیے کام کرنا ہوگا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گرداپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کررہےہیں، تنازعات اوردہشتگردی کےخاتمے کیلئےحقیقت پسندانہ کردار اداکرنا ہوگا ،این جی اوز ، ملٹی نیشنل کمپنیز بھی ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہم ایک مشکل وقت میں زندگی گزار رہے ہیں،نمائش میں شرکت پر نہایت خوشی ہوئی،حالات کےساتھ دفاعی ضروریات بھی تبدیل ہورہی ہیں ۔آرمی چیف نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرزکی وجہ سےسیکیورٹی کےعالمی خطرات پیدا ہوگئے، دہشتگردوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں،مذہب اورگروہی شناخت بھی جنگوں کی نئی وجوہات بن رہی ہیں، غربت ،بے روزگاری ، فوڈ سیکیورٹی اور پانی کی کمی بھی نئے سیکیورٹی چیلنجز ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل سے خطے کی سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے،ان دونوں مسائل کا حل اشد ضروری ہے۔

مزید خبریں :