پاکستان
04 دسمبر ، 2014

لاہور:نابینا افراد پر پولیس تشدد ، ڈی ایس پی قلعہ گجرسنگھ اور ایس ایچ او معطل

لاہور:نابینا افراد پر  پولیس  تشدد ، ڈی ایس پی قلعہ گجرسنگھ اور ایس ایچ او معطل

لاہور.......پولیس کے لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کے واقعے پر، ڈی ایس پی قلعہ گجرسنگھ اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔گزشتہ روز لاہور میں پولیس کے نابینا افراد پر تشدد کے واقعہ کے بعد ڈی ایس پی قلعہ گجرسنگھ اور ایس ایچ او معطل کو معطل کردیا گیا ہے۔ نابینا افراد کیساتھ پولیس رویےکی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کوبھجوادی گئی ہے ۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ نابینا اورخصوصی افراد عزت اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کیساتھ پولیس کا ناروا رویہ برداشت نہیں کیاجائےگا ۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو تفصیلی انکوائری جلد مکمل کرنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :