کاروبار
04 دسمبر ، 2014

سکوک بانڈ نیلامی،زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہو گئے

سکوک بانڈ نیلامی،زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہو گئے

کراچی.....سکوک بانڈکی نیلامی سے حاصل ہونیوالے 1 ارب ڈالر ملکی خزانے میں آگئے۔زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی سرمایاکاروں کو فروخت ہونے والے سکوک بانڈز کی رقم پاکستان کو مل چکی ہے ۔ حکام کے مطابق اس رقم سے 103 ارب مالیت کا مہنگا مقامی قرض لوٹایا جائے گا ۔5 سالہ سکوک بانڈزعالمی سرمایاکاروں کو سالانہ6اعشاریہ 75 فیصد شرح منافع پر فروخت کیے گئے ہیں۔سکوک بانڈز کی نیلامی میں بین الاقوامی انویسٹرزکی زبردست دلچسپی کے باعث حکومت کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پیشکشیں وصول ہوئیں لیکن حکومت نے صرف 1 ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کیے ۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکوک کی کامیاب نیلامی بین الاقوامی سرمایاکاروں کا ملک پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

مزید خبریں :