کاروبار
04 دسمبر ، 2014

سندھ میں گنے کی اعلان کردہ کم سے کم قیمت میں کمی کردی گئی

سندھ میں گنے کی اعلان کردہ کم سے کم قیمت میں کمی کردی گئی

کراچی .......سندھ حکومت نے 155 روپے فی من گنے کی امدادی قیمت کا نیا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔گزشتہ سیزن سے بھی کم نرخ ہونے کے باعث کاشت کاروں نے احتجا جاً شوگرملوں کو گنا فروخت کرنے سے انکا ر کردیا ۔صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر نے جیو نیوز کو بتایا کہ 155 روپے فی من گنے کی قیمت عارضی طور پر مقرر کی گئی ہے اور جب تک چینی کے نرخ سرکاری طور پر طے نہ ہوجائیں گنے کی امدادی قیمت بھی یہی رہے گی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے سے گھٹا کر 155 روپے فی من مقرر کرنے پر کاشت کاروں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملز ملکان کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر نواز شاہ کا کہنا ہے کاشت کار حکومتی فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 172 روپے فی من گنے کی طے کردہ قیمت سے ملوں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا پنجاب حکومت نے بھی اگر گنے کے نرخ کم نہیں کیے تو چینی کی تیاری روک دی جائے گی ۔

مزید خبریں :