پاکستان
05 دسمبر ، 2014

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملائیشین نیوی کے سربراہ کی ملاقات

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملائیشین نیوی کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد......رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفر نے نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، ایڈمرل تان سری کو نشان امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا رہا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل تان سری نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان اورملا ئیشیا کے درمیان عسکری تعلقات کو استحکام دینے کے صلے میں ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفرکو نشان امتیاز(ملٹری ) سے بھی نوازا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :