پاکستان
05 دسمبر ، 2014

افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیئے جائیں،نواز شریف

افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیئے جائیں،نواز شریف

لندن......وزیراعظم نواز شریف نے افغان اور برطانوی قیادت پر زور دیا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ برطانوی وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ ماضی کی طرح خطے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پہلے وزیراعظم نوا زشریف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں، برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔ آدھے گھنٹے دو طرفہ ملاقات کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی پہنچ گئے اور پھر تمام رہنماؤں کی ناشتے کی میز پر ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی اور فوجیوں کے انخلاء سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر زور دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ماضی کی طرح افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور پناہ گزینوں کی واپسی کےلیے عالمی برادری اور افغان حکومت اقدامات کریں گے۔ پاکستان اور افغان قیادت نے مل کر دہشت گردی کے مقابلے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا کہ پاکستان انٹیلی جنس شیئرنگ کے علاوہ دیگر حوالوں سے بھی نئی افغان قیادت سے تعاون جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے افغان صدر کے دورے کی میزبانی اور تعاون کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں :