05 دسمبر ، 2014
پشاور...... پشاور میں وکلا اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے درمیان کار پارکنگ کے معاملے پر جھگڑاہوگیا ، جس پر وکلاءکارپارکنگ کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر پارکنگ ایریا میں زبردستی داخل ہو گئے،پولیس کے مطابق تکرار ایک وکیل کو محکمہ صحت کی کارپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہوئی، وکلاء کارپارکنگ کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر اندر گھس گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محکمہ صحت نے بتایا کہ وکلا ءنے محکمہ صحت کے چوکیدار پر تشدد کیا،بیریئر اکھاڑ دیئے اورڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دوسری طرف جنرل سیکریٹری پشاور ڈسٹرکٹ بار کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے پہلے تلخ کلامی کی اور ایک اہلکار نے کلاشن کوف بھی لہرائی،ان کا کہنا تھا کہ سروس روڈ پر بعض محکموں نے کارپارکنگ قائم کر کے قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔