پاکستان
05 دسمبر ، 2014

ملتان :ہتھے چڑھنے والے مبینہ چور کا شہریوں نے منہ کالا کردیا

ملتان :ہتھے چڑھنے والے مبینہ چور کا شہریوں نے منہ کالا کردیا

ملتان........ملتان میں ایک مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے پٹائی کے ساتھ ساتھ چور کے ساتھ اور کیا سلوک کیا۔ ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں شہریوں کے ہاتھوں چور کیا لگا۔ انہوں نے اپنے سارے اگلے پچھلے بدلے نکال لیے ۔ بس پھر کیا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محمد رفیق نامی تاجر کے گھر پانچ چور داخل ہوئے تھے۔ شور مچانے پر چار چور تو بھاگ نکلے لیکن ایک ان کے ہتھے چڑھ گیا۔ پہلے تو اس بدنصیب کے ہاتھ باندھ کر اس پر تھپڑوں کی بارش کی گئی۔پھر منہ کالا کیا۔پھر چپلوں اور ڈنڈوں کی دھواں دھار برسات بھی ہوئی۔اکرم نامی چور شہریوں کی منتیں کرتا رہا لیکن کسی نے ، ایک نہ سنی۔ایک شہری نے تو چور کو زبردستی گنجا بھی کرنا چاہا مگر ناتجربہ کاری کے باعث کامیابی نہ مل سکی۔پیڑ سے بندھے چور کی جان میں جان تب آئی جب اس نے سامنے سے پولیس موبائل آتی دیکھی۔لیکن پولیس اہل کار جب چور کو لے جارہے تھے تب ایک شخص خوب ’’ہاتھ صاف‘‘ کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چور کے ساتھیوں کو تو گرفتار کیا ہی جائے گا، لیکن قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے شہریوں اور چور کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :