پاکستان
05 دسمبر ، 2014

بلاول لاہور آتے تو مزید افرادکو ناراض کرتے :آصف زرداری

بلاول لاہور آتے تو مزید افرادکو ناراض کرتے :آصف زرداری

لاہور.........آصف زرداری کی لاہور میں سرگرمیاں جاری، مختلف وفود سے ملاقاتیں، کہتے ہیں کہ کراچی میں بلاول نے تقریر کرکے 100بندوں کو ناراض کرلیا،لاہور آکر تقریر کرتا تو مزید لوگوں کو ناراض کرتے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کو سیاست میں کب لانا ہے، اس کا فیصلہ خاندان کرے گا، کراچی میں بلاول نے تقریر کرکے 100بندوں کو ناراض کرلیا، بلاول لاہور آکر تقریر کرتا تو مزید لوگوں کو ناراض کرلیتا۔پیپلزپارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اُن طاقتوں سے مقابلہ ہے جو جمہوریت پرقبضہ کرنا چاہتی ہیں، سیاست میں جلدبازی نہیں ہوتی، ہرفیصلے کا مناسب وقت ہوتا ہے،کسی دوڑ میں پڑکر جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، خان صاحب سیاست کو کھیل سمجھتے ہیں،لیکن سیاست کھیل ہوتا ہے نہ اس میں کوئی شارٹ کٹ،جنہیں جلدی ہے انہیں کھیلنے دیں، ہم اپنے وقت پر میدان میں آئیں گے۔

مزید خبریں :