پاکستان
06 دسمبر ، 2014

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالا 4نابینا افراد کا خاندان امداد سے محروم

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالا 4نابینا افراد کا خاندان امداد سے محروم

بنوں.......بنوں میں مقیم شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والا خاندان جس میں خاتون سمیت چار افراد نابینا ہیں ۔ان افراد کو شناختی کارڈ میں دہرے پتے درج ہونے کی وجہ سے راشن اور دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندان جس میں تین افراد اور ایک خاتون نا بینا ہیں اس خاندان کو ڈبل ایڈریس کی وجہ سے نہ تو راشن مل رہا ہے اور نہ ہی موبائل سیم کے ذریعے رقم مل سکی ہے۔ان افراد کو فلاحی اداروں کی طرف سے جو تھوڑی امداد مل رہی ہے وہ کافی ہے ۔ان افراد کا کہناہے کہ انہیں اپنے علاقے میں واپس جانا ہے ۔موسم تبدیل ہونے اور ناکافی سامان کی وجہ سے ان پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں :