06 دسمبر ، 2014
کوئٹہ .......کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ایم اے / ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیوسٹی نادرخان کے مطابق امتحانات میں 17ہزار سے زائد ریگولر اور پرائیویٹ طلباء و طالبات حصہ لےرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل اوردیگر ناجائزذرائع کےاستعمال کی روک تھام کے لئے یونیورسٹی کے تحت خصوصی ویجیلینس ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرے گی اور نقل کرنےوالوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔