دنیا
07 دسمبر ، 2014

مقبوضہ کشمیرسمیت مودی جہاں گئے ، شدت پسندی بڑھ گئی،راہول

مقبوضہ کشمیرسمیت مودی جہاں گئے ، شدت پسندی بڑھ گئی،راہول

رانچی......بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر،مہاراشٹر، دلی ، اتر پردیش ، وزیراعظم مودی جہاں بھی گئے ، شدت پسندی شروع ہوگئی ، ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع رانچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نےکہاکہ کانگریس کی حکومت میں کشمیر پُر امن تھا، بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت میں شدت پسندی شروع ہوگئی، اس سے قبل 5 دسمبر کو مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئےتھے، مقبوضہ کشمیر میں 9 دسمبرکو انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہے اور نریندر مودی الیکشن مہم کے لیے پیرکومقبوضہ وادی جائیں گے۔

مزید خبریں :