07 دسمبر ، 2014
جدہ ......ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کوگزشتہ روزدل کادورہ پڑا،جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ان ذرائع نے کہا کہ شیخ عبدالرحمان السدیس کودل کادورہ نمازمغرب کی ادائیگی کےدوران پڑا۔تاہم انھوں نے اس کیفیت میں بھی نماز کی امامت جاری رکھی حالانکہ اس دوران انکی آواز اور سانس انکا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ذرائع نے مزید کہا کہ انکا علاج جاری ہے۔