پاکستان
25 اپریل ، 2012

کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا، وزیراعظم کا اعلان

کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد… وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔ وزیراعظم گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اسلام آباد میں ہوا ، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس سے افتتاحی خطاب میں کہاکہ وہ کل سپریم کورٹ جائیں گے اور اپنے خلاف کیس کا فیصلہ ہونے کے وقت عدالت میں حاضر ہوں گے ، وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور ان کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہیں،کابینہ ارکان نے وزیراعظم گیلانی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انکے عدالت جانے کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا، کابینہ نے طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اور سیاچن مین دبے فوجیوں کیلئے دعا خیر بھی کی گئی۔

مزید خبریں :