صحت و سائنس
09 دسمبر ، 2014

بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم آج دوسرے روز بھی جاری

بلوچستان  میں انسداد پولیو کی مہم آج دوسرے روز بھی  جاری

کوئٹہ.....بلوچستان کے 29اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔محکمہ صحت بلوچستان ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم قلات،مستونگ،قلعہ عبداللہ،ہرنائی،ژوب، پشین،خضدار، تربت سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع میں چلائی جارہی ہے۔مہم کے لئے 6ہزار434موبائل ٹیمیں اور 820مخصوص مراکز پر رضاکار اور صحت کا عملہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم 15دسمبر سے چلائی جائےگی۔ بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کے17کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :