صحت و سائنس
09 دسمبر ، 2014

تھر: غذائی قلت سے مزید5بچوں کا انتقال ،رواں ماہ تعداد20ہوگئی

تھر: غذائی قلت سے مزید5بچوں کا انتقال ،رواں ماہ تعداد20ہوگئی

تھر پار کر.......تھر پار کر میں غذائی کمی کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا آج مزید5 بچے انتقال کر گئے ۔اس ماہ کے پہلے 9دن میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 20تک جاپہنچی ہے ۔تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔جس میں گاؤں ڈھیرو کارہائشی دو دن کا قیمت اور گاؤں عادلی کا 21دن کا رمیش شامل ہیں ۔ادھر چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں رتن جو تر سے تعلق رکھنے والا 4ماہ کا بچہ نمونیہ کے باعث انتقال کرگیا ۔چھاچھروہی کی دوبچیاں 5دن کی جمیلہ اور8دن کی رضیہ غذائی قلت کے باعث انتقال کرگئیںجس کے بعد اس ماہ کے پہلے 9 دنوں کے دوران جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے

مزید خبریں :