25 اپریل ، 2012
پشاور… پشاورہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معطلی کے احکامات جاری کردیئے جبکہ بھوجا ائیر لائنز کی انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ایئربلیو طیارہ حادثہ کیس کی سماعت کے دوران دئے۔ عدالت نے ایئربلیو حادثے کے متاثرہ خاندانوں کو بیس دن میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں ایئربلیو کے آپریشنز بند کئے جائیں۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے قومی ایئرلائن کے تمام طیاروں،عملے اورایئرپورٹس پر موجود تکنیکی سہولیات کا اسرنو معائنہ کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں تاخیر کو مجرمانہ غفلت تصورکیا جائے گا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی سی اے اے سیکریٹری دفاع کو توہین عدالت جبکہ ایم ڈی بھوجا ایئرلائنز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔