10 دسمبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے نائب صدر باؤ انور کے قتل پر کارکنوںکو احتجاجی جلوس نکالنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ پنجاب حکومت کے خلاف ’’قاتل حکومت‘‘ کے نعرے لگائے جائیں۔ شہادتوں کاسلسلہ بندنہ ہواتو وزیراعظم اور پنجاب کاکوئی وزیرسندھ میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرہمیں ختم کردوگےتوعوام ایسی کارروائی کرینگےکہ معلوم نہیں ہوگاکہاں سےکیاآیا،ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ،ہم سے ایسا سلوک مت کرو ،پاکستان نہیں رہے گا تو یہ شان و شوکت بھی نہیں رہے گی ،کارکنوں کوقتل کیاتو آنکھ کےبدلےآنکھ،کان کےبدلےکان پرعمل کرنے پر مجبور ہونگے۔متحدہ قائد نے فیصل آباد میں حق نواز کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئےکہاکہ کل سے آج تک حق نواز کی ہلاکت پر ہر چینل پر تبصرے ہورہے ہیں لیکن ایم کیوایم کارکنوں کی ہلاکت پر کوئی بات نہیں کررہا،اس موقع پر الطاف حسین آبدیدہ ہو گئے۔